"ادارہ اوقاف اور امور خیریہ" کے مدیران کی آیت اللہ شیخ محمد جواد فاضل لنکرانی کے ساتھ ملاقات

بسمہ تعالی

جناب زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر ادارہ اوقاف اور امور خیریہ کے مدیران نے جناب آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی (دامت براکتہ) کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جناب  آیت اللہ فاضل لنکرانی نے خوش آمدید کہنے کے بعد فرمایا: سب سے پہلے جناب زینب کبریٰ (س)  کی ولادت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس کےبعد چونکہ جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے ایام نزدیک ہیں اس مناسبت سے چند نکات عرض کرتا ہوں:

ایام فاطمیہ کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں حوزہ علمیہ کے اندر ایک خاص نہضت اور تحریک وجود میں آئی کہ جس کےنتیجہ میں الحمد للہ آج اکثر اہلبیت(ع) کے چاہنے والے ان کی نسبت خاص توجہ کرتے ہیں۔ اور جمادی الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی عزاداری کے مراسم شروع ہو جاتے ہیں۔ اور تقریبا ۱۵ جمادی الثانی تک عزاداری کا یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اور ایام فاطمیہ جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ ہمیں ایک روحانی اور مولوی ہونے کے اعتبارسے چاہیے کہ ان چیزوں کے سلسلے میں اپنے عقیدہ کو مستحکم کریں، آج ایک شیعہ مولوی کو چاہیے کہ جناب زہرا(ع) کی زندگی کے تمام پہلو سے آشنائی حاصل کرے۔ امام شناسی کی بحث کےساتھ ساتھ فاطمہ شناسی کی بحث میں پیش آنا چاہیے۔ تاکہ انشاء اللہ زیادہ معرفت کے ساتھ آپ(س) کی عزاداری کو منا یا جا سکے۔

ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ فاطمہ شناسی کی بحث بہت عمیق اور نہایت مشکل ہے ان روایت کے مطابق کہ جو اس سلسلے میں مشہور ہیں:جیسے " سمیت فاطمہ فاطمہ لان الخلق فطموا عن کنہ معرفتھا" فاطمہ کو اس لیے فاطمہ کہا گیا ہے کہ مخلوق ان کی کنہ معرفت کو حاصل کرنے سے عاجز ہے۔ یہ کہ خدا وند عالم نے تمام خواتین عالم کےدرمیان ایک خاتون کو ایسا خلق کیا کہ تمام مخلوق اس کی معرفت حاصل کرنےسے عاجز ہے اس میں کیا راز پوشیدہ ہے؟  اس سے قطع نظر کہ آپ پیغمبر خدا کی بیٹی ہیں امیر المومنین کی زوجہ ہیں اور امام حسن اور حسین کی ماں ہیں خود ایک ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ جس کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے جو نہایت مشکل ہے۔ یہ جو روایات میں آیا ہے " من ادرک فاطمہ ادرک لیلۃ القدر" کیوں آپ کے وجود کو شب قدر کے مساوی قرار دیا گیا ہے؟ شب قدر ایک عظیم شب ہے اس شب میں عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ اس یہ واضح ہوتا ہے کہ جناب زہرا سےتوسل کرنا  شب قدر کے مترادف ہے یعنی اسی عظمت کا مالک ہےجس عظمت کی مالک شب قدر ہے۔ یہ جو بعض کہتے ہیں شب قدر مخفی ہے اورانکی قبر بھی مخفی ہے یہ وجہ کوئی خاص نہیں ہے۔ آپ کے وجود کی عظمت تمام خواتین عالم سے بلندتر بلکہ پیغمبر اسلام اور امیر المومنین کے علاوہ تمام مردوں سے بھی بالاتر ہے آپ کی عبادت ہزار اولیاء خدا کی عبادتوں سے زیادہ باعظمت ہے۔ قرآن کریم میں متعدد آیات کے اندر آپ کی عظمت کو بیان کیا گیا ہے جیسے یہ آیت (فَقُلْ تَعالَوْا نَدْعُ أَبْناءَنا وَ أَبْناءَكُمْ وَ نِساءَنا وَ نِساءَكُمْ وَ أَنْفُسَنا وَ أَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللّهِ عَلَى الْكاذِبينَ) نساءنا کا مصداق صرف آپ ہی ہیں۔ یا دوسری آیت (وَ آتِ ذَا الْقُرْبى‏ حَقَّهُ) اکثر مفسرین کے اعتراف کےسا تھ یہ آیت آپ کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ پیغمبر  اسلام (ص)نے بھی آپ کی شان میں عجیب فرمایا ہے: (ولو كان الحسن هيئة لكانت فاطمة بل هي أعظم إن فاطمة(ع) ابنتي خير أهل الأرض عنصرا و شرفا وكرما)اگر تمام خوبیوں کو کسی شخص میں مجسم کرناچاہیں تو وہ  زہراء ہے وہ خوبی جس کو پیغمبر بیان کر رہے ہیں اس خوبی کےساتھ قابل مقائیسہ نہیں ہے جسے ہم خوبی کہتے ہیں ہم خوبیوں کو ظاہری امور میں جیسے مال وجمال میں دیکھتے ہیں کہ جو در حقیقت خوبی نہیں ہےلیکن پیغمبر اسلام کی نگاہ میں خوبی اس سے بہت بالاتر معنی کی حامل ہے۔

ہمیں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا چاہیے کہ اس نورانی حقیقت کے نزدیک ہوں ۔ ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ جناب زہرا (س) کو پہچانیں ان کی معرفت حاصل کریں اور ان کی شہادت کی مناسبت سے انجام پانے والے پروگراموں میں ذوق و شوق سے شرکت کریں۔ جمہوریہ اسلامی کا ایک ہی امتیاز ہے او ر وہ اہلبیت (ع) سے تمسک ہے ولایت فقیہ کی عظمت اس نظام کے اندر اسی وجہ سے ہے کہ یہ اہلبیت اور جناب زہراء (ع) کے نور کی ایک کرن ہے۔ یہ جو ہماری عوام پورے عشق کےساتھ ولایت فقیہ کی حمایت کرتی ہے اسی وجہ سے ہے۔ امام راحل اور جنگ تحمیلی کے دوران اس چیز کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ عصر حاضر میں بھی جو بحران ہمارے ملک میں ولایت فقیہ کے خلاف وجود میں آیا  اس میں بھی ہم اور آپ نے لوگوں کا عشق و جذبہ دیکھ لیا۔ یہ سب اسی لیے ہے کہ یہ ولایت جناب زہراء اور آئمہ اطہار (ع) کی ایک کرن ہے اگر ان سے الگ کر دیا جائے ولایت فقیہ کی کوئی قیمت نہیں رہے گی۔ امید رکھتا ہوں کہ خدا وند عالم حضرت زہراء کےطفیل اپنی خاص عنائیتوں کو جمہوریہ اسلامی کے شامل حال کرے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

پہلا صفحہ  
زندگی نامہ  
تالیفات  
دروس  
انٹرویوز  
تصاویر  
یادیں  
هم سے رابطه كيجئے
مرتبط سائٹس  
مناسبتها